مثبت چیزوں کو نظرانداز نہ کریں


یہ انسانی طبعیت کا جھکاؤ ہے کہ ہم منفی چیزوں پہ مثبت چیزوں کی نسبت زیادہ دھیان دیتے ہیں۔ ہر روز ، ہم زندگی کی ان گنت نعمتوں ، دوسروں کی طرف سے ملنے والی تعریف ، اہداف کے حصول ، وغیرہ کو معمولی سمجھ کر بڑی آسانی سے نظر انداز کر دیتے ہیں۔

یاد رکھیں، خوشی عطا نہیں ہے بلکہ ہمیں اسے کوشش سے حاصل کرنا ہے۔ اگر ہم خوش رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں ہر دن خوشی کے حصول پہ کام کرنا ہو گا۔ خوشگوار زندگی گزارنے کے لئے ہمیں اپنی ذندگی میں موجود مثبت چیزوں کو شعوری طور پر محسوس کرنا ہوگا۔

لہذا ، آپ صرف اپنی زندگی میں پہلے سے ہی موجود نعمتوں اور ہر روز حاصل ہونے والی بالکل چھوٹی چھوٹی سی کامیابیوں کو نوٹ کرنا اور گننا شروع کر دیں۔ آپ کی خوشی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھنے لگے گی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سب کچھ حاصل کرنے کی خواہش

دوسروں کو کنٹرول کرنے کی خواہش

زندگی منصفانہ ہے یا غیر منصفانہ؟