دوسروں کو کنٹرول کرنے کی خواہش


آج ہم میں سے ہر ایک دوسروں کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔ اس رجحان نے ہماری پیشہ ورانہ ، ذاتی ، سماجی اور مذہبی 
زندگی کے اجتماعی اور انفرادی توازن کو ختم کردیا ہے۔

یاد رکھیں کہ آپ صرف دوسروں کو متاثر کرسکتے ہیں لیکن آپ ان کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔ ہاں ہوسکتا ہے کہ آپ مختصر مدت کے لیے زبردستی ان پر قابو پا لیں لیکن بالآخر ایک دن وہ آپ کے کنٹرول سے نکل کے ہی رہیں گے۔

لہذا ، دوسروں کو کبھی بھی قابو میں کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ ہمدردی اور دانشمندی سے ان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کریں۔ ماہرین کے مطابق اکیسویں صدی میں صرف وہی تعلقات زندہ رہ سکتے ہیں جو طاقت کی بجائے باہمی افہام و تفہیم پر مبنی ہوں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سب کچھ حاصل کرنے کی خواہش

زندگی منصفانہ ہے یا غیر منصفانہ؟